کراچی کی عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ایئر ٹریفک اور ریل کا سفر معطل ہے، کراچی کی عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔ منگل کو سابق ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت پر ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ایئر ٹریفک اور ریل کا سفر معطل ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وفاقی اور سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر رکھی ہے، لاک ڈاؤن کے باعث 12 مئی سے قبل کراچی کی عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ راہداری ضمانت منظور کی جائے تاکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش ہو سکوں۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ختم ہونے تک راہداری ضمانت دی جائے، کراچی کی احتساب عدالت نے 26 مارچ کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے، 30 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 12 مئی تک راہداری ضمانت منظور کی۔ انہوں نے کہاکہ عدالت نے 12 مئی تک کراچی کی متعلقہ کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں