پولیس لاک ڈاؤن میں عوام کو ناجائز تنگ کررہی ہے، جمیعت

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے لاک ڈان کے دوران پولیس اور گشتی سکواڈ کی جانب سے لوگوں کو بجا تنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائشی حالات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اہلکار عوام کو تنگ کرنا چھوڑ کر سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے عوامی شکایت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے اعلی حکام فوری طور پر نوٹس لے کر محکمہ پولیس اور انتظامی شعبے کی ساکھ کو متاثر نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے تمام انتظامیہ کی بدنامی ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں