کوئٹہ، 50صحافیوں کے نمونے تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوادئیے گئے
کوئٹہ:کوئٹہ کے صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے 50 صحافیوں کے نمونہ تشخیص کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو کی ہدایت پر محکمہ صحت کے عملہ نے کوئٹہ پریس کلب کے احاطے میں پچاس کے قریب صحافیوں کے نمونہ لیکر کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے دیئے ہیں۔صدر کوئٹہ پریس کلب رضاالرحمن کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا پہلے مرحلے میں 50 کے قریب فیلڈ میں کام کرنے والے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کے نمونہ لیکر تشخیص کیلئے لیبارٹری بھجوا گئے ہیں۔صدر کوئٹہ پریس کلب کے مطابق اخباری صنعت اور میڈیا سے منسلک صحافیوں کے آج بھی کورونا ٹیسٹ کرکے نمونہ تشخیص کیلئے لبارٹری بجھوائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب صحافیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو تاکید کی کہ وہ دوران کوریج مرتب کردہ ایس او پیز پر عمل کرکے سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں۔