سرکاری اراضی واگزار کرانے والی ٹیم پر قابضین کا حملہ، DSPسمیت 2 اہلکار زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) تیسر ٹائون میں سرکاری اراضی واگزار کرانے والی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا، ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے شدید شیلنگ کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا، بعد ازاں مظاہرین نے نادرن بائی پاس پر ٹائر ودیگر اشیاء کو آگ لگا کر ٹریفک معطل کردیا، ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مظاہرین کے خلاف مقدمے کے اندراج اور گرفتاری کی ہدایت کردی، اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے تیسر ٹائون میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری رہا، سیکٹر 11 میں ضلعی انتظامیہ اور انسدادتجاوزات کا عملہ اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے ہمراہ پہنچا تو علاقہ مکینوںنے مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم پر پتھرائو کردیا۔ ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ قیمتی اراضی ہر صورت واگزار کرائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں