کرایہ داری کا نوٹیفیکشن مضحکہ خیز ہے، اطلاق پرائیویٹ پراپرٹی نہیں ہونا چائیے، رحیم آغا
کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین حاجی عاشق اچکزئی فاروق شاہوانی حاجی اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ غلام مہدی میر اکرم بنگلزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کرایہ کے حوالے سے صوبائی گورنمنٹ کی جاری کردہ آرڈیننس کو مضحکہ خیز اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گورنمنٹ اپنی پراپرٹی کا دوماہ کا کرایہ کسی کو معاف کرنا چاہے تو یہ سمجھ میں آنے والے بات ہے اور ہونا بھی چاہیے مگر اس نوٹیفکیشن کا اطلاق پرائیوٹ پراپرٹی پر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پرائیویٹ پراپرٹیز میں ہزاروں ایسی پراپرٹیاں ہیں جن کے کرایہ سے ہی کسی کے گھر کا چھولہا جلتا ہے کرایہ داری کے حوالے سے حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہو ئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن کرایہ دار اور جائداد مالکان کے درمیان تنازعات کا باعث بن رہا ہے اور ہمارے اس پر شدید تحفظات بھی ہیں کیونکہ ایسے ھزاروں خاندان ہیں جن کی کفالت کا واحد ذریعہ ان کے جائداد سے ملنے والہ کرایہ ہے اگر وہ یہ کرایہ کرایہ دار کو معاف کردے تو وہ کیا کھائینگے لہذا حکومت کو چاہیے کہ کرایہ دار کو خود ریلیف دیں اور کرایہ دار اور مالک مکان کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے والا نوٹیفکیشن واپس لے