پنجگور; کورونا وائرس کیساتھ ساتھ بد امنی کی انتہا شروع

گزشتہ کئی دنوں سے پنجگور میں چوری اور ڈاکیتی زور پکڑ گئی ہے تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے عمر جان نامی شخص کے ڈیزل گیٹ میں چوروں نے لاکھوں روپے کی مالیت چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گزشتہ شب محمد حسین نامی شخص کے گیٹ میں چوروں نے گن پوائینٹ کے زریعے تین لاکھ روپے،آٹھ موبائل فونز اور دیگر ضروریات سامان کو چھین کر فرار ہوگئے ہیں چور اور ڈاکووں نے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حلیمی ویگن والے کو فائر کردیا اور وہ معجزانہ طور پر بچ گئے پنجگور میں بدامنی نے سر اٹھا لیا ایک اور ڈاکیتی حاجی یاسین مارکیٹ میں پولیںس چوکی کے آس پاس واقع گیٹ کو چوروں نے لوٹ لیا، اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے واضح رہے چور اور ڈاکووں نے تیل والے گیٹوں کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے. مختلف گیٹوں اور خصوصاً وہاں کے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ہے گیٹ والوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او پنجگور سے نوٹس لینے اور چوروں کو جلد گرفتاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ پنجگور اس وقت چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں