زیرالتواء امتحانات سے متعلق مختلف تجاویزآئی بی سی سی فورم کو ارسال کی جاچکی ہیں، چیئرمین بورڈ

کوئٹہ: چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر محمدیوسف بلوچ نے کہاہے کہ کوروناوائرس کے باعث نہم اوردہم کے زیرالتواء امتحانات سے متعلق مختلف تجاویز حکام بالا اورآئی بی سی سی فورم کو ارسال کی جاچکی ہیں حالات کی بہتری پر جون کے اختتام یاجولائی میں میٹرک اورانٹرکے امتحانات متوقع ہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی۔چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر محمدیوسف بلوچ نے کہاکہ زیرالتواء امتحانات کاطریقہ کار حکام بالا طے کرینگے جن کو ہم نے مختلف تجاویز ارسال کی ہیں گروپ کی صورت میں ایم سی کیو زکے علاوہ مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ نہم اورفرسٹ ائیر کے امتحانات آئندہ 2021 میں لیئے جائیں۔ایک تجاویز یہ بھی کہ حالات کی سنگین کے پیش نظر گریڈنگ،فیصد ی تناسب سے پروموشن کیاجائے تاہم حتمی فیصلہآئی بی سی سی فورم اوروزرات تعلیم کے مشاورت سے ہوگا۔چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر محمدیوسف بلوچ نے والدین،سول سوسائٹی،طالب علموں سے اپیل کی کہ کوروناوائرس کے علاوہ سے حکومتی ہدایات پر عمل کرکے ملک اورقوم اس وباؤ سے محفطورکھنے کیلئے اپناذمہ دارنہ کردار اداکرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں