وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور جنرل فیض حمید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی، اس دوران کرونا وبا پر بھی بات چیت ہوئی۔خیال رہے کہ 23 اپریل کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا، دورے میں وفاقی وزرا اور مشیران بھی شامل تھے۔وزیراعظم نے اعلی ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں