پی ٹی آئی اور ق لیگ نے اراکین کو ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس میں شرکت سے روک دیا
لاہور (انتخاب نیوز) ق لیگ اور پی ٹی آئی نے اراکین کو ایوانِ اقبال میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جانے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اراکین کو اطلاع کر دی ہے کہ پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس میں شریک ہوں۔ تحریکِ انصاف نے تمام اراکینِ اسمبلی کو مراسلہ بھی جاری کر دیا، اراکینِ اسمبلی کو خط پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت ہو رہا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارکانِ اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس میں شرکت کریں، پنجاب اسمبلی کے سوا کسی اور جگہ اجلاس میں شرکت نہ کی جائے۔
Load/Hide Comments


