کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت بلوچستان
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ژوب سے تعلق رکھنی والی 8ماہ کی بچی، نصیرآباد سے تعلق رکھنے والی 4 سال کی بچی اورجھل مگسی سے تعلق رکھنے والی 13ماہ کی بچی شامل ہیں۔ ان تینوں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔