لاک ڈاؤن کے باعث تاجر مسائل کا شکار ہیں، حکومت ریلف فراہم کرے، حافظ حمداللہ
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث چھوٹے تاجر بے شمار مسائل کا شکار ہیں حکومت ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر حافظ عزیزاللہ سعد الدین خان حاجی امان اللہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ بدقسمت بلوچستان کے تاجر پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے مسائل کے حل کی بجائے حکومتی عدم توجہی قابل افسوس ہیں انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز نا ہونے کی وجہ سے یہاں کے غریب نوجوان پہلے ہی بے روزگاری وہ فاقہ کشی کا شکار ہے مقامی تاجروں کے کاروبار سے بہت سے غریب نوجوانوں کا روزگار وابستہ ہے حالیہ لاک ڈان کی وجہ سے تاجر مالی مشکلات اور نوجوان بیروزگار ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسی نہ ہونے اور ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے ملک پہلے ہی معاشی مشکلات کی دلدل میں گھیرا ہوا ہیں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے غریب کو خودکشی پر مجبور کررکھا ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ نا اہل حکومت صوبے کی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں تاجروں کے جائز مطالبات حل نہ کیے گئے تو احتجاج میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔