نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے، فرخ حبیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت نے ہر چیز مہنگی کر دی ہے، اسٹاک ایکسچینج نیچے جا رہی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو کی تیاریاں جاری ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل لایا جا رہا ہے جس سے سب کے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں