کندھکوٹ میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونیوالا ایس ایچ او کراچی میں دم توڑ گیا

کراچی (انتخاب نیوز) کندھکوٹ کچے کے علاقے میں گذشتہ دنوں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس افسر دوران علاج کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گیا، گیہلپور تھانے کے ایس ایچ او سب انسکپٹر نبی بخش جکھرانی کو شدید زخمی حالت میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے حکم پر شیخ زید اسپتال سے بذریعہ ایئر ایمبولینس کراچی منتقل کرکے یونیورسٹی روڈ پر قائم نجی اسپتال لایا گیا تھا، پولیس افسر ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی کے دوران سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، جاں بحق پولیس افسر کی نماز جنازہ آبائی گائوں گامن خان جکھرانی میں اتور کے روز ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں