کسی سے ٹیکس زبردستی نہیں لیں گے، پروفیشنلز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ٹیکس کی بنیاد اوردائرہ کارمیں توسیع زورزبردستی نہیں بلکہ مشاورت سے کی جائیگی۔ ہفتہ کواپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں لاکھوں دکانوں کوٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے۔ جیولرز کو بھی ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جارہا ہے اور کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ آنیوالے مہینوں میں پروفیشنلز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں اور جیولرز کو ٹیکس کے دائرہ کارمیں لانے کیلئے ان کی ایسوسی ایشنزسے بات چیت کی ہے اوران کی مرضی سے انہیں ٹیکس کے دائرہ کارمیں لایاگیاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ اب رئیل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز، ہاوسنگ سوسائٹیز ڈویلپرز، کارڈیلرز، ریستوران، سیلون وغیرہ کوٹیکس کے دائرہ کارمیں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی بنیاد اور دائرہ کارمیں توسیع زورزبردستی نہیں بلکہ مشاورت سے کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں