سوات، حلقہ پی کے 7 پر ضمنی الیکشن اتوار کو ہوگا، تمام انتظامات مکمل

سوات (انتخاب نیوز) حلقہ پی کے 7 پر ضمنی الیکشن اتوار کو ہوگا، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ مٹیریل اور پولنگ سٹاف تمام پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے،پریذائڈینگ افسران نے پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے ہیں، حلقہ میں مجموعی طور پر 183308افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 102088 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد81220ہے، کْل 124پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن کے اندر 308پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،سیکورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں،مجموعی طور پر 4امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں