رکشہ میں منشیات کی کھیپ سپلائی کرنے والا موت کا سوداگر گرفتار کرلیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے بلال چورنگی کے قریب رکشے سے 28 کلو 800 گرام چرس برآمد کرکے منشیات کے سپلائر کو گرفتار کرلیا، عبد الرزاق نامی ملزم برآمدشدہ منشیات مقامی منشیات فروشوں کو سپلائی کرنا چاہتا تھا، اس مقصد کے لئے ملزم نے منشیات رکشہ کی پچھلی سیٹ کے نیچے چھپا رکھی تھی، ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، گروہ میں شامل موت کے دیگر سوداگروں کی گرفتاریاں بھی جلد متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں