مویشی کے بیوپاری نے غیرت میں آکر بیوی، اسکے آشنا کو ٹوکے مار کر قتل کردیا

میلسی (انتخاب نیوز) ناجائز تعلقات کے شبے میں شوہر نے بیوی اور اس کے آشنا کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا اور پولیس کو بلوا کر گرفتاری دیدی۔ میلسی کے نواحی علاقے جلہ جیم کے رہائشی محمد یاسین ونجارہ نے اپنی بیوی نادیہ اور اللہ دتہ نامی شخص کو اپنے گھر میں ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا، مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی، ملزم نے گرفتاری دینے کے بعد پولیس کو بتایا کہ وہ مویشیوں کا بیوپاری ہے ، اس نے شکوک کی بنیاد پر ملزم یاسین کو اپنے گھر آنے سے منع کر رکھا تھا، ملزم کے مطابق وہ گذشتہ شب اچانک گھر پہنچا تو دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر طیش میں آگیا اور دونوں کو قتل کرڈالا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے لاشیں ضابطہ کی کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میلسی منتقل کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں