راولپنڈی، سائق چیئرمین بلدیہ جلسے میں خطاب کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد سابق چیئرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ شیخ عبدالقدوس جلسے سے خطاب کے بعد بیٹھے تو دل کا دورہ پڑ گیا۔ اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔ شیخ عبدالقدوس ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے انتخابی جلسے میں خطاب کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں