آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد ٹیکس کے اعلان پر حکومت کا یو ٹرن

اسلام آباد (انتخاب نیوز) موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد بارہ لاکھ تک انکم ٹیکس پر سو روپے ٹیکس کااعلان واپس لیتے ہوئے ٹیکس چھوٹ کی حد دوبارہ 6لاکھ سالانہ کر دی، نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 12لاکھ تک انکم ٹیکس پر 100روپے ٹیکس کیاعلان پر یو ٹرن لے لیا اور آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد ٹیکس چھوٹ کی حد دوبارہ 6 لاکھ سالانہ کردی گئی۔6لاکھ سے 12لاکھ سالانہ آمدنی رکھنے پر 2.5فیصد انکم ٹیکس اور 12سے 24لاکھ آمدن پر 15ہزار فکس جبکہ 12لاکھ سے اوپر والوں پر 12.5فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا،اسی طرح 24سے 36لاکھ آمدن پر ایک لاکھ 65ہزار فکس اور 24لاکھ سے اوپر والوں پر 20فیصد انکم ٹیکس مقرر کیا گیا جبکہ 36سے 60لاکھ روپے آمدنی پر 4لاکھ 5ہزار فکس اور 36لاکھ سے اوپر 25فیصدانکم ٹیکس لاگو ہوگا۔60سے ایک کروڑ 20 لاکھ پر 10 لاکھ 5 ہزار فکس اور 60 لاکھ سے اوپر 32.5 فیصد انکم ٹیکس ہوگا جبکہ 1.20 کروڑ آمدن پر 29 لاکھ 55 ہزار فکس اور 1.20 کروڑ سے اوپر ساڑھے 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا،حکومت کے اعلان کردہ انکم ٹیکس کی نئی شرطیں یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں