ڈوبے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا

کراچی (انتخاب نیوز) ہاکس بے سنڈزپٹ کے قریب سمندر میں گزشتہ روز ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے نکال لی، متوفی کی شناخت 17 سالہ عزیر ولد آفتاب کی حیثیت سے ہوئی۔ لاش کو بعدازاں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔دریں اثناء گلبرگ کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 زم زم مسجد کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 17 سالہ منیب ہلاک ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں