اندرون سندھ میں بلدیاتی الیکشن کراچی اور حیدرآباد رینج کے سینئر پولیس افسران کو تعینات کردیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) اندرون سندھ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے کراچی اور حیدرآباد رینج کے ایس ایس پیز تعینات کردیئے گئے، ایس ایس پی اسد رضا کومیرپورخاص، ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی محمد کلیم، ایس ایس پی شبیر سیٹھار، ایس ایس پی عادل چانڈیو جیکب آباد میں تعینات، ایس ایس پی عرفان سموں کو شکارپور ، ایس ایس پی ڈاکٹر عمران احمد کشمور، ایس ایس پی فدا حسین جانوری گھوٹکی، ایس ایس پی جاوید بلوچ قمر شہدادکوٹ، ایس ایس پی عبداللہ میمن سکھر، ایس ایس پی طارق نواز سانگھڑ، ایس پی توحید الرحمان نوابشاہ، ایس پی فاروق بجارانی خیرپور، ایس پی صدام حسین نوشہرو فیروز میں تعینات کردیئے گئے۔ مزید برآں تین اے ایس پیز ماجدہ پروین، اے ایس پی طلعت احمد شاہ،دیور بخت کو ضلع گھوٹکی جبکہ ڈی ایس پی اسلم کو ضلع لاڑکانہ میں تعینات کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں