بہاولپور، ہرن کے شکار میں معاونت، وائلڈ لائف کے 6افسران معطل

لاہور (انتخاب نیوز) بہاولپور میں ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت کرنے والے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6افسران معطل کردیے گئے، افسران کو سیکریٹری جنگلات کیپٹن (ر)ظفر اقبال کی ہدایت پر معطل کیا گیا۔محکمہ جنگلات کے مطابق معطل کئے گئے افسران نے بہاولپور جنگل میں ہرن کا شکار کرنے میں پشت پناہی کی تھی، افسران ہرن کے گوشت کا کچھ حصہ اپنے لیے لے کر جا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں