لیاری میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ جانے سے 9 افراد جھلس کر زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) چاکیواڑہ گلستان کالونی میں گیس لیکیج کے باعث میٹروں میں آگ لگ جانے کے باعث 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ لیاری بہار کالونی صابری مسجد کے قریب گیس پائپ لائنوں میں آتشزدگی کے باعث اکرام اللہ ولد عمر شیرین، قاری اختر ولد منظور احمد، محمد یونس ولد محمد یعقوب، آصف ولد محمد یونس، وزیر زادہ ولد فقیر، عمر شاہ ولد محمد عالم، محمد اسرار ولد محمد نواز، عدنان ولد عمر زادہ، مفتی نذار ولد حاجی خوشحال جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی ہونے والوں میں پی ٹی آئی کا نامزد امیدوار کونسلر یونس بھی شامل ہے۔ متاثرہ افراد کے مطابق حادثے کی اطلاع کیلئے بارہا سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال ملائی گئی لیکن کال اٹینڈ نہیں ہوئی، مرزاآدام خان روڈگلستان کالونی صابری مسجد کے قریب سے گزرنے والی گیس لائن میں دھماکوں سے پوراعلاقہ گونج اٹھا‘دھماکوں کی آوازیں سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہرنکل آئے ‘علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ گیس لائن لیکج کے باعث تین سے چار مقامات پر دھماکے ہوئے جس کی زدمیں آکر ایک بچہ بھی جھلس کرزخمی ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں