ڈکیتی کے دوران نوجوان کو زخمی کرنے والے رہزن کو شہریوں نے زندہ جلا ڈالا

کراچی (انتخاب نیوز) اورنگی ٹائون سیکٹر گیارہ گلشن ضیاء الطاف نگر میں ڈاکوئوں نے 20 سالہ اظہر ولد فاروق کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکینوں نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیاجبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،مشتعل افراد نے پکڑے جانے والے ڈاکو کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران پیٹ میں گولی ماردی اور بعدازاں اسے برہنہ کرکے زندہ جلا دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو کافی جدوجہد کے بعد عوام کے چنگل سے نکالتے ہوئے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچادیاـ

اپنا تبصرہ بھیجیں