جنازے پر فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم

کراچی (انتخاب نیوز) پیرآباد کے علاقے قصبہ موڑ پر شرپسندوں کی فائرنگ سے مظاہرین کی ہلاکتوں پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھونے تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کریم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارف اسلم رائو اور ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان بھی شامل ہیں، کمیٹی گذشتہ شب عوام کے ہاتھوں تشدد سے بلال خان کی ہلاکت اور اسکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے تحقیقات کریگی، اور تین روز میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کریگی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں فائرنگ کا واقعہ جنازے کے بعد پیش آیا، گزشتہ روز عوام نے ایک شخص کو تشدد کر کے ہلاک اور ایک کو زخمی کیا تھا، پولیس نےموقع پر پہنچ کر عوام سے ایک شخص کو بچا لیا تھا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق عوام نے دعویٰ کیا تھا کہ جن پر تشدد کیا گیا وہ ڈاکو تھے، پولیس عوام کے اس دعوے کی تصدیق کر رہی ہے، جس کو ہلاک کیا گیا ابھی اس کا جنازہ تھا تو فائرنگ ہوگئی، فائرنگ سے تین افراد کو گولیاں لگی، دو کی حالت تشویشناک ہے، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اوراعلی سطحی کمیٹی بنادی، کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ واقعے کو کسی قسم کا رنگ نہ دیا جائے، جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں