تین منزلہ عمارت اچانک زمین بوس، گڑگڑاہٹ سے خوف وہراس پھیل گیا

کراچی (انتخاب نیوز) صدر بزرٹہ لائن چاندی چوک کے قریب تین منزلہ خالی عمارت گر گئی، ایدھی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم زوردار دھماکے کے ساتھ عمارت زمین بوس ہونے پر علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیاجبکہ کافی دیر تک اطراف کی گلیوں میں گرد وغبار اڑتا رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں