شمالی وزیرستان، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 اہلکار سمیت ایک پولیو ورکر جاں بحق، بچہ زخمی

پشاور (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ، ایک زخمی۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے مطابق پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاءاللہ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں