راولپنڈی، کنویں میں گرے شخص کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد جاں بحق

راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ میں واقع گاﺅں ٹھٹہ میں کنویں میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ٹھٹہ گاﺅں میں کنویں کی صفائی کے دوران ایک شخص نیچے گرا جس کو بچانے کی کوشش میں دیگر 7 افراد کنویں گرگئے اور زہریلی گیس کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کے 10 اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ آپریشن کے دوران کنویں سے 5 افراد بے ہوشی کی حالت میں نکلا گیا جس میں سے مزید 2 افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ریسکیو نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جبکہ تھانہ روات پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں