کورونا وارئرس کے مریضوں کی شناخت کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف
اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کردیا گیا۔ اٹلی میں پہلی بار لوگوں میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے اسمارٹ ہیلمٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی ہے۔روم ایئرپورٹ پر کورونا اسکریننگ کیلئے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال اس اسمارٹ ہیلمٹ میں ایک انفرا ریڈ کیمرا اور تھرمو اسکینر نصب ہے جو ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور ملازمین کا درجہ حرارت اسکین کرنے اور کورونا کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ٹیکنالوجی دبئی میں استعمال کی جا چکی ہے اور یوں متحدہ عرب امارات خطے میں سب سے پہلے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا ملک بن چکا ہے۔جبکہ اس سے پہلے بھی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments