شکارپور میں 6 افراد اغوا، کچے میں ڈاکوﺅں کیخلاف پولیس کا بھرپور آپریشن

شکارپور (انتخاب نیوز) شکارپور میں 6 افراد کے اغوا کے بعدکچے کے علاقے میں پولیس نے بھرپور آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی سے پولیس کی خصوصی نفری اور گولا بارود روانہ کیا جارہا ہے، آئی جی سندھ کے حکم پر شکارپور اورکچے کے علاقے میں بھرپور آپریشن کیا جائےگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سے ریپڈ ریسپانس فورس کی دو پلاٹون جدید ہتھیاروں کے ساتھ روانہ کی جا رہی ہیں، ایس ایس یو کے 8 اسنائپر اور شوٹرز کراچی سے بھیجے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کشمور سے بھی پولیس کی مشین گنوں سے مسلح نفری بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، اے آئی جی لاجسٹک کو جدید اسلحہ اور 25 ہزار گولیاں شکار پور بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح دس سے زائد ڈاکوو¿ں نے کچے کے علاقے سے 6 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں