وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ، وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کے خلاف فیصلے کے بعد بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے معاملے پروزیراعظم شہباز شریف نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے فیصلے پر مشاورت ہوگی۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرلی ہیں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کی جائے، دوبارہ رائے شماری میں جس کی اکثریت ہوگی وہ جیت جائےگا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظورکی ہیں اور حلف کے خلاف اپیلوں کو نمٹایا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے 5 اپیلیں دائر کی گئیں تھیں، جس میں حمزہ شہباز کے الیکشن کو چیلنج کیا گیا تھا، پنجاب اسمبلی میں جوکچھ ہوا اس کے کنڈکٹ کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں