کورونا، کرفیو کی تجویز دی ہے، حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، ڈی جی ہیلتھ
کوئٹہ:ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے میں کرفیو نافذ کرنے اور عید سے قبل کوئٹہ کے داخلی وخارجی راستوں کوبند کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اب تک بلوچستان میں 73ڈاکٹرز،35پیرامیڈیکس،4نرسزمیں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 10ڈاکٹرز صحتیاب ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ اگر صوبے میں لاک ڈاؤن پر صحیح طرح عملدرآمد نہیں ہوا اور لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کئے تو جولائی تک بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ تک پہنچ جائے گی اگر حالات تبدیل نہ ہوئے تو 11جولائی تک متاثرہ افراد کی تعداد 18لاکھ اور ستمبر کے وسط تک 95لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام مذہبی اجتماعات کو مختصر رکھیں جبکہ سیاسی قیادت سے گزارش کی ہے کہ وہ لوگوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں اپنا کردارادا کریں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں کرفیو نافذ کرنے اور عید سے قبل کوئٹہ کے داخلی وخارجی راستوں کو بندکرنے کی تجویز دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے تاہم حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے میرا کام تھا تجویز دینا عملدرآمد حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ کورونا کے تمام مریضوں کو ہسپتال منتقل کر لیا جائے اب تک بلوچستان میں 73ڈاکٹرز،35پیرامیڈیکس اور 4نرسز میں کورونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 10ڈاکٹرز صحتیاب ہوچکے ہیں۔