پیٹرول پمپ مالکان نے 18جولائی سے تمام فیول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) پروفٹ مارجن نہ بڑھانے کے پیش نظر پیٹرول پمپ مالکان نے 18 جولائی کو تمام پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کے مطابق موجودہ قلیل منافع میں کام کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے، جنرل سیکریٹری آل پاکستان پیٹرولیم اینڈ سی این جی فیڈریشن سید ولی وارثی نے مطالبہ کیا کہ منافع فی لیٹر کے بجائے فیصدی کیا جائے،بجلی سمیت تمام اخراجات حد سے تجاوز کر چکے ہیں، ہم عوام پر ہرگز بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے بلکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارا منافع قیمت بڑھائے بغیر بڑھایا جائے، ہم end user پر بوجھ ڈالنے کے سخت خلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں