دنیا بھر میں میں 3917532 کوروناکے مریض، ہلاکتیں 270720 ہوگئیں

واشنگٹن:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 17 ہزار 532 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 70 ہزار 720 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 2 ہزار 692 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 958 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 44 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 928 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 98 ہزار 445 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 995 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار 250 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 855 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 26 ہزار 70 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 29 ہزار 958 ہو چکی ہیں،

جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 15 ہزار 858 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 615 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 715 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 625 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 160 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 987 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 791 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 7 ہزار 392 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 430 ہو گئے۔برازیل میں کورونا وائرس 9 ہزار 190 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 773 تک جا پہنچی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 641 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 33 ہزار 721 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 486 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 3 ہزار 135 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو ئی ہیں جبکہ کل کورونا کیسز 82 ہزار 886ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 219 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 731 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 25 ہزار 837 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 603 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 704 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 7 ہزار 530 افراد مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں