کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی ریلی، پولیس اور مظاہرین میں تصادم، متعدد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں وائس فار مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام پریس کلب کے باور لاپتہ افراد کے کیمپ سے زیارت واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین جناح روڈ سے ہوتے ہوئے ریڈ زون کی طرف جانا چاہتے تھے جن کو پولیس نے جی پی او چوک پر روک دیا، مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا، مشتعل افراد کے پتھراؤ سے ایک لیڈی پولیس اہلکار زخمی ہوگئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے دوبارہ بڑی تعداد میں آنسو گیس کے شیل فائر کئے مظاہرین کیلئے منشتر ہوئے لیکن بعد میں جی پی او چوک اور ڈپٹی کمشنر آفس کے باھر دھرنا دے دیا۔ شرکاء نے شیلنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مِظاہرے اور دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔
Load/Hide Comments


