بین الاقوامی جعلی کرنسی نیٹ ورک کے تین کارندے دھرلیے گئے

کراچی (انتخاب نیوز)پریڈی کے علاقے سے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار، سینکڑوں جعلی امریکی ڈالرسمیت جعلی کرنسی برآمدکرلی گئی ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان احمد وقاس،امیرخان، ابن امین شامل ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے نیٹ ورک کے کارندے دبئی میں بھی موجود ہیں، ملزمان جعلی امریکن ڈالریواے ای درہم اور پاکستانی کرنسی بناتے ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھی پشاور لاہور اور ملتان میں بھی ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں