حماس کی شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تحریک( حماس) نے اسرائیل کے شام پر کئے گئے تازہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے آئے روز اسرائیل شام میں فضائی حملے کررہا ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے مذمتی بیان میں اسرائیلی حملے کو عرب قوم کے خلاف اسرائیلی جرائم کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا ہے۔ حازم قاسم نے کہاکہ اسرائیلی فوجی یلغار کی حوصلہ افزائی ان قوتوں کی طرف سے کی جاتی ہے جو خطے میں قابض ریاست کو مضبوط بنارہی ہیں۔ ترجمان حماس نے کہا کہ اس صورت حال میں تیزی امریکی صدر جوبائیڈن کے اسرائیل کے دورے کے بعد آئی ۔جوبائیڈن نے اسرائیلی دورے کے دوران اعلیٰ فوجی حکام سے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں