چمن سرحد کے ذریعے 3 ہزار افغان شہریوں کی وطن واپسی
کوئٹہ: پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ منسلک چمن سرحد ہفتہ (9 مئی) کو کھلنے کے بعد 3 ہزار کے قریب افغان شہری وطن واپس لوٹ گئے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاک-افغان باب دوستی کھولا تھا جس کے بعد 37 ہزار افغان خاندان اپنے وطن واپس چلے گئے تھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چمن بارڈر صبح 8 سے شام 5 تک کھلا رہا اور اس دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھنسے افغان شہری، افغانستان میں داخل ہوئے۔گزشتہ روز واپس جانے والے ان افغان شہریوں کی اکثریت سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments