کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک
ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ کینیڈا کے شمال مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے علاقوں لینگلے Langley اور وسلر Whistler میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں نے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے ان واقعات سے ویسلر میں 2 جب کہ لینگلے میں 3 افراد مارے گئے۔ بہت سے زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رائل کینیڈین مانٹ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


