ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں 239 روپے کا ہو گیا
کراچی(انتخاب نیوز)پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 239 کا ہو گیا ۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 52 پوائنٹس اضافے کے بعد 40025 کی سطح پر کاروبارہوا ۔
Load/Hide Comments


