پنجگور میں کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے سری کوراں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد صفائی کے لیے کنوئیں میں اترے لیکن جب وہ کافی دیر تک باہر نہ آئے تو امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے کنوئیں کے اندر جانے والے افرادکو باہر نکالا تو کنوئیں کے اندر زہریلی گیس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ایک نوجوان کو بے ہوشی کے عالم میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں