چینی فوج کی آبنائے تائیوان کے مخصوص علاقوں میں لائیو اسٹرائیک مشقیں
تائی پے (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے تائیوان کے گرد 6 مقامات پر لائیو فائر سمیت فضائی اور بحری مشقیں شروع کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی تائیوان کے گرد فوجی مشقیں اتوار تک جاری رہیں گی۔چینی فوج کا کہنا تھا کہ چینی فوج نے آبنائے تائیوان کے مشرقی حصے کے مخصوص علاقوں میں لائیو اسٹرائیک مشقیں کی ہیں۔ تائیوان نے چینی فوجی مشقوں کو سمندری اور فضائی حدود کی ناکہ بندی کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا تھا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہو گی۔
Load/Hide Comments


