چلی ، اچانک 25 میٹر وسیع اور 200 میٹر گہرا گڑھا نمودار
چلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین اس وقت حیران رہ گئے جب چلی میں تانبے کی ایک کان کے قریب بہت کم وقت میں ایک گڑھا (سنک ہول) نمودار ہوا ہے جو 25 میٹر چوڑا اور 200 میٹر گہرا ہے۔کینیڈا کی ایک کمپنی لیونڈن مائننگ نے دارالحکومت سان تیاگو سے 665 کلومیٹر دور تانبے کی کان سے دھات نکالنے کا کام کیا تھا جس کے بعد یہاں سے کچھ دور بے آب و گیاہ علاقے میں ایک گڑھا دیکھا گیا ہے۔ قومی ادارہ برائے ارضیات اور کان کنی کے مطابق ہفتے کے روز اس گڑھے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے بعد ماہرین یہاں آئے۔ ادارے کے سربراہ ڈیوڈ مونٹینیگرو نے بتایا کہ گڑھے کی مجموعی گہرائی 656 فٹ ہے۔
Load/Hide Comments


