غزہ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی جاں بحق، 19 زخمی
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 2 فلسطینی جاں بحق 19 زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر میں واقع برج فلسطین نامی عمارت پر میزائل حملہ کیا۔ اسرائیلی حملے میں تحریک جہاد اسلامی کا کمانڈر تیسیر الجعبری جاں بحق ہو گئے، تحریک جہاد اسلامی نے کمانڈر تیسیر الجعبری کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نیغزہ پٹی کی سرحدوں پر ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔
Load/Hide Comments


