بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے 5کھانے پینے کے مراکز پر جرمانہ عائد کر دیا

کوئٹہ:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زائدالمیعاد اور مضر صحت اشیاخوردونوش کی موجودگی وفروخت پر کارروائی کرتے ہوئے 5 کھانے پینے کے مختلف مراکز پر جرمانہ عائد کردیا، مذکورہ مراکز سے بڑی مقدار میں زائدالمیعاد اشیا برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر بی ایف اے کی معائنہ ٹیموں نیڈبل روڈ،نیواڈہ اور بڑیچ مارکیٹ میں چیکنگ کے دوران مختلف ہول سیل ڈیلرز، جنرل اسٹورز، میٹ شاپس اور ٹکی ٹافی(پلمیٹ) کے پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں تیار و فروخت ہونے والی اشیا خوردنوش کے معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، مزید برآں فوڈ اتھارٹی حکام نے متعدد کھانے پینے کے مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے مالکان کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عوام کو معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ اسٹینڈرڈز کے مطابق غذائی اشیا کی تیاری و فروخت کے حوالے سے مالکان و ورکرز کو آگاہی دی گئی اور اس ضمن میں بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں