کراچی، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

کراچی (انتخاب نیوز) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق ویب سائٹ کے بیک اینڈ سے ڈیٹا کاپی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، معاملہ تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کچھ کمپنیز کے ڈیٹا کو غیر قانونی طور پر کاپی کرکے ایک ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر شائع کیا گیا۔ حکام کے مطابق ڈیٹا چوری ہونے کے واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات کرلیے گئے اور کمپنیز کے ناموں کی سرچ اور محدود معلومات عارضی طور پر بند کردی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ویب سائٹ تک غیرقانونی رسائی اور ڈیٹا چوری کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور کمپنیزکی معلومات اور سسٹم کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں