مونس الٰہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 کیلئے مونس الہی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسد عمر نے تحریک انصاف کی طرف سے مونس الٰہی کو منڈی بہاالدین سے قومی اسمبلی کے پہلی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلامیہ بھی شیئر کیا۔ چوہدری مونس الہی این اے 80 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں