کابل اسپتال میں حملہ، 2بچوں سمیت 13افراد ہلاک،15زخمی مئی 12, 2020مئی 12, 2020 0 تبصرے افغانستان کے مغربی علاقے میں ایک کلینک پر شدت پسندوں نے حملہ کرتے ہوئے دھماکے اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آمادہ اطلاعات کیمطابق 2بچوں سمیت 15افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مہلک حملے میں 15افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ افغان وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 80سے زائد بچے خواتین اور بزرگوں کو اسپتال سے باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ابھی تک اس حملے کی زمہ داری کسی بھی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے البتہ طالبان القاعدہ سمیت افغانستان بھر میں درجنوں شدت پسند تنظیمیں سرگرم ہیں جو مختلف اوقات میں عام آبادیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)