کوئٹہ(ویب ڈیسک) کورونا واوائرس کے خلاف دنیا بھر میں نرسز فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کر رہی ہیں اور بہادری کے ساتھ عالمی مہلک وبا کا مقابلہ کر رہی ہیں، کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے کئی نرسز اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن اپنی زمہ داریوں سے غافل نہیں رہے ہیں۔ اس سال نرسز کے عالمی دن کے موقع پر اگر چہ دنیا بھر میں کوئی جشن نہیں منایا گیا لیکن دنیا بھر سے تمام نرسز کو لوگوں کی طرف سے داد دیا جا رہا ہے اور خاص حالیہ دنوں جب کورونا کا وبا دنیا بھر میں پھیلی ہے اور جس بہادری سے اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر نرسز کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کر رہی ہیں یہ تاریخی ہے۔ کئی نرسز اس دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں جن میں کئی صحتیاب ہوکر واپس اپنی ڈیوٹی دینے آ گئی ہیں تو دوسری طرف کئی نرسز عالمی وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں بھر میں آج تمام نرسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔