ڈالر مزیدمہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی
کراچی(انتخاب نیوز) روپے کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک میں8پیسے کے اضافے سے ڈالر 222روپے کا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ۔فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8پیسے مہنگا ہو گیا ، اس وقت انٹربینک میں ڈالر 222روپے کا ہو گیا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں اضافے کا رجحان رہا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج 100انڈیکس 475پوائنٹس اضافہ سے42ہزاد979کی سطح پرکاروبار ہوا ۔
Load/Hide Comments


